کچھ تصویریں خاموش ہوتی ہیں جن میں جواب یا کوئی راز پوشیدہ ہوتا ہے۔ وہ خاموش تصاویر اِنسانی دماغ کو دھوکہ دے رہی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک بار میں تو بالکل بھی سمجھ میں نہیں آتی ہیں۔ اس قسم کی تصویروں کو ' آپٹیکل الیوژن' کہتے ہیں۔
کچھ ایسی ہی تصویر آج ہم لے کر آئے ہیں جسے آپ اُوپر دیکھ سکتے ہیں۔ آپ نے دیکھ کر بتانا ہے کہ اس میں آپ کو سب سے پہلے کیا دکھائی دیا؟
تصویر بہت رنگ برنگی دکھائی دیتا ہے جس میں کئی چیزیں موجود ہیں۔ جیسے درخت، سیب، تتلیاں، بیٹھا ہوا شخص، گھنا جنگل وغیرہ وغیرہ۔
لیکن ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو اس دلچسپ تصویر میں سب سے پہلے کیا دکھائی دیا اور یہ آپ کی شخصیت سے متعلق کیا بتاتی ہے۔
آدمی کا چہرہ:
پینٹنگ نُما تصویر میں اگر آپ نے پہلے آدمی کا چہرہ دیکھا تو آپ ایک سماجی اور خدمت کرنے والے انسان ہیں۔ ایسے لوگ ہر کسی کے ذہن میں موجود باتوں سے بخوبی واقف ہوتے ہیں لیکن انہیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ کس وقت کونسی بات بولنی ہے۔
کتاب پڑھنے والا شخص:
اگر آپ کی نظر سب سے پہلے کتاب پڑھنے والے شخص پر گئی یا اسے محسوس کیا، تو آپ دن میں خواب دیکھتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے خیالات میں بہت قدر مگن رہتے ہیں اور اچھا سننے والے نہیں بن پاتے۔
درخت:
اور اگر درخت آپ کو پہلے دکھائی دیئے تو آپ مایوس کن شخصیت اور چیزوں کو جلدی دل پر لے لیتے ہیں۔