جو چیز نفرت کی وجہ بنے اس سے دور ہوجائیں.. خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبدالکریم کا دنیا بھر کے مسلمانوں کو پیغام

image

آج دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کا رکن وقوف عرفہ ادا کررہے ہیں۔ آج مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے محمد شیخ بن عبدالکریم نے کہا "مصیبت کو اللہ کے علاوہ کوئی دور نہیں کرسکتا۔ جو چیز نفرت کی وجہ بنے اس سے دور ہوجانا چاہیے۔ اللہ سے ڈرنے میں ہی کامیابی ہے۔

سب انسان مٹی سے بنے ہیں

شیخ محمد بن عبدالکریم نت مزید بتایا کہ" حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے کہ قیامت کے دن میرے ساتھ وہ ہوگا جس کے اخلاق اچھے ہوں گے۔ تمام انسان حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں اور سب مٹی سے بنے ہیں"

نیکی میں جلدی کریں اور تقویٰ اختیار کریں

خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبدالکریم کا کہنا تھا کہ نیکی کرنے میں جلدی کرنی چاہئے، تقویٰ اختیار کرنے والا جنتی ہے اور اللہ کا قرب حاصل کرتا ہے"

اس سال کتنے مسلمان حج کا فریضہ ادا کررہے ہیں؟

واضح رہے کہ اس سال دنیا بھر سے 10 لاکھ اور پاکستان سے 80 ہزار افراد حج کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US