پاکستانی افواج ملک کی بقاء اور حفاظت کی خاطر روزانہ مشکل سے مشکل حالات کا سامنا کرتی ہیں اس کے لیے کتنے فوجی روزانہ اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرتے ہیں۔ جن کے ہاں اکلوتے بیٹے ہوتے ہیں، وہ بھی اپنے بیٹوں کو قربانی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے، بلکہ والدین بچوں کو فوجی بنانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے بیٹے شہادت کے درجوں پر فائز ہوں جو ان کی زندگی کو بھی خوبصورت بنائیں اور آخرت میں بھی ان کے لیے بہتر مقام بنا سکیں۔
موضع لادیاں چکری روڈ کرنل محمد اعجاز کے بیٹے اور راجہ عبدالرزاق سابق ایس ایچ او کے پوتے لیفٹیننٹ زیر تربیت ایبٹ آباد میں محمد فہد اعجاز نوجوان فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ جوان بیٹے نے کچھ ماہ قبل ہی ملٹری میں قدم رکھا تھا تاکہ ملک کی خاطر بڑا معرکہ فتح کروں ابھی 2 ٹرم ہی ہوئے تھے، تیسرے میں جانے کی تیاریاں کر رہا تھا مگر اللہ نے اس کے لیے پہلے ہی شہادت کا سامان کردیا۔
فہد کے جانے سے اس کے دوست اور احباب افسردہ ہیں، مگر نوجوان کے والد کا حوصلہ دیدنی تھا، جو بیٹے کی نمازِ جنازہ اور دفن کے وقت ثابت قدم رہے اور خدا کا شکر ادا کرتے رہے۔ والد کو جب بیٹے کے فوجی اعزاز سے نوازا گیا تو آنکھوں میں آنسو لیے ان تمام بیجز اور بیٹے کی شرٹ کو گلے سے لگا لیا۔
فہد کے لیے سوشل میڈیا پر بھی دعائیں کی جا رہی ہیں کوئی ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہا ہے تو کوئی ان کے ساتھ گزارے گئے لمحات کا ذکر کر رہا ہے۔ فہد شروع ہی سے ملک کی خاطر شہید ہونا چاہتے تھےا ور کل ان کا یہ خواب بھی خدا نے قبول کرلیا۔