کوئی ایک نمبر چنیں اور جانیں اپنی شخصیت کا انوکھا راز۔۔ مختلف نمبرز آپ کی شخصیت کے بارے مییں کون سی دلچسپ باتیں بتاتے ہیں؟

image

نمبرز صرف حساب کتاب میں ہی نہیں بلکہ آپ کی شخصیت کے بھید جاننے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔ آپ نے شاید ٹی وی پر کارڈز والا گیم دیکھا ہو جس میں کسی ایک نمبر کا کارڈ منتخب کرنے پر اس کی شخصیت کا حال بتایا جاتا ہے۔ آج ہم بھی آپ کے لئے ایسا ہی کھیل لائے ہیں۔ اوپر تصویر میں دئیے گئے 5 نمبروں میں سے کوئی ایک منتخب کریں اور اس نمبر کے بارے میں نیچے پڑھ کر اپنی شخصیت کے انوکھے راز جان لیں۔

منطقی دماغ

آپ ایک غیر جذباتی، منطق کے ساتھ سوچنے والے اور ذہین انسان ہیں۔ آپ خوبصورتی سے زیادہ معیار کو ترجیح دیتے ہیں اور عمل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

وعدوں میں خود کو نہیں پھنساتے

آپ ایک طاقتور اور مختلف آئیڈیاز رکھنے والا تخلیق کار ذہن رکھتے ہیں۔ آپ ایک آذاد شخصیت کے مالک ہیں جو وعدوں کے زریعے بندھنا پسند نہیں کرتا۔

بہادر اور ہر بات کہہ دینے والے

آپ اپنی زندگی پر قابو رکھنا جانتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی مختلف چیلنجز بھی لیتے ہیں۔ آپ بہادر ہیں اور ڈنکے کی چوٹ پر اپنی بات کہہ دیتے ہیں۔

دوسروں کی خاطر اپنا نقصان کرنے والے

آپ ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنا پسند کرتے ہیں۔ امن پسند ہیں اور خاص طور پر پڑوسیوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں۔ دوسروں کی پرواہ کرنا اچھی بات ہے لیکن اس حد تک کسی کا خیال کرنا کہ اپنا نقصان ہونے لگے یہ رویہ درست نہیں آپ کو اس بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔

اپنی پہچان خود بنائیں

آپ کامیاب ہونا پسند کرتے ہیں اور اسی وجہ سے اکثر جلن حسد کا شکار بھی ہوجاتے ہیں جن سے ہمیشہ نقصان ہی ہوتا ہے۔ مقابلہ بازی اچھی چیز نہیں۔ اپنی پہچان خود بنانے کی کوشش کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US