دنیا کا کوئی بھی رشتہ ہو ماں باپ سے زیادہ پرخلوص نہیں ہوتا اور باپ بیٹی کا رشتہ تو بہت زیادہ خوبصورت ہوتا ہے جہاں باپ کو بیٹیوں سے والہانہ محبت ہوتی ہے وہیں بیٹی کا پہلا اور آخری ہیرو اس کا باپ ہی ہوتا ہے۔ باپ بیٹی کی محبت سے بھرپور یہ خوبصورت ویڈیو دیکھیں۔
یہ ویڈیو اسکاٹ لینڈ کی ایک یونیورسٹی کی گریجویشن سیرمنی کی ہے جہاں آشیش نامی شخص جب ڈگری لینے اسٹیج پر جاتا ہے تو اس کی ننھی بیٹی باپ کو اسٹیج پر آتا دیکھ کر زور سے آواز لگاتی ہے "آئی لو یو ڈیڈی"
بچی کا باپ سے والہانہ اظہار محبت دیکھ کر وہاں موجود تمام افراد خوشی کا اظہار کرتے ہیں یہاں تک کہ ڈگری دینے والی خاتون بھی مسکرا اٹھتی ہیں۔ دوسری طرف باپ بھی اپنی بیٹی کو جواب میں فلائنگ کس بھیجتا ہے اور دل کا نشان بناتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔