ہوٹل سے گھر تک کھانا پہچانے کے لیے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کی مدد طلب کرنی پڑتی ہے جس کے وہ پیسے بھی وصول کرتا ہے۔ اور جب بارش کا موسم ہو تو ان کے نخرے بھی بہت ہوتے ہیں۔
لیکن اب ایسا دیکھنے میں آیا کہ کھانا فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کے بغیر خود بہ خود کے اپنی منزل تک جا رہا ہے۔ آپ لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو نے سماء باندھ دیا ہے جس میں دیکھا گیا کہ کھانے کی دیگ بارش کے پانی میں تیرتی ہوئی جا رہی ہیں اور کسی نے موقع پر ویڈیو کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر مفت کھانا پہنچانے کی سروس کا نام دے رہے ہیں۔ ویڈیو کس جگہ کی ہے یہ معلوم نہ ہوسکا تاہم اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش کے پانی میں تیرتی دیگ کی ویڈیو کو فلمانے اور اسے دیکھنے والے لوگ ہنسنے پر مجبور ہوگئے اور مختلف تبصرے پیش کر رہے ہیں۔
کوئی کہہ رہا ہے کہ چلو کھانا مفت میں خود تیر کر گھر آگیا، تو کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ بزنس کا یہ نیا طریقہ سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو دیگیں بارش کے پانی میں تیرتی ہوئی آہستہ آہستہ جا رہی ہیں۔