“جب سیاست میں آیا تو بیگم بہت ناراض ہوئیں۔ جس دن عمران خان میرے گھر آکر ملے شاید میری بیگم کی زندگی کا سب سے برا دن ہوگا کیوں کہ وہ نہیں چاہتی تھی میں سیاست میں آؤں لیکن ایک وقت آتا ہے انسان چاہتا ہے ملک سے جو لیا ہے وہ لوٹاؤں اس لئے میں سیاست میں آگیا“
یہ کہنا ہے مشہور گلوکار ابرار الحق کا جو پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم پارٹی رکن ہیں اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے بھی کافی قریب ہیں۔ اپنی جائیداد کے بارے میں ابرار الحق کا کہنا تا کہ انھوں نے موسیقی اور گلوکاری سے بہت پیسہ کمایا ہے۔ ایسا بھی ہوا کہ ان کا ایک البم 3 کروڑ کا بکا اس کے علاوہ کوکا کولا اور دیگر نجی کمپنیز سے بھی ان کی ڈیلز ہوتی رہیں۔ اس وقت ان کے پاس ٤ کنال کر گھر ہے اس کے علاوہ دو پلاٹ ہیں اور شاندار گاڑی ہے۔ گھر انھوں نے کافی سال پہلے ایک کروڑ 20 لاکھ کا لیا تھا جو آج اس سے کہیں زیادہ مالیت رکھتا ہے۔
ابرار الحق کا گھر کیسا دکھتا ہے؟
ابرار الحق کہتے ہیں کہ انھوں نے کالج میں پڑھایا، سماج کی بہتری کے لئے بھی کام کیا۔ سہارا ٹرسٹ بنایا اور اپنی زمینیں بیچ کر اسپتال کے لئے وقف کردی۔ انسان کو چاہئیے کہ نہ صرف وہ لوگوں کے لئے کام کرے بلکہ اپنے لئے بھی بہتری کی کوشش کرے اس میں کوئی برائی نہیں۔ ان کے پاس بڑا گھر ہے لیکن یہ سب ان کی محنت کی کمائی ہے اور ان کے پاس کل اثاثہ یہی ہے جو دکھائی دیتا ہے وہ بینک میں جائیداد رکھنے پر یقین نہیں رکھتے۔ ابرار الحق کا گھر کافی بڑا ہے جس پر سفید رنگ کا پینٹ موجود ہے اور ہر جانب ہریالی سے گھر مزید خوبصورت لگتا ہے۔
پی ٹی آئی کے لئے گانا گانے کا کوئی معاوضہ نہیں لیتا
ایک سوال کے جواب میں ابرار الحق نے بتایا کہ وہ جو پاکستان تحریک انصاف کے لئے جو بھی گانا گاتے ہیں وہ ان کی جانب سے تحریک کے لئے تحفہ ہوتا ہے جس کے وہ کوئی پیسے نہیں لیتے بلکہ اس کے لئے انھیں خود اسٹوڈیو وغیرہ خرید کر گانا ریکارڈ کرنا پڑتا ہے اور وہ یہ سب پارٹی کی محبت میں کرتے ہیں۔