تہران کا کہنا ہے کہ اس نے خطے میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں اردن، کویت اور بحرین بھی شامل ہیں۔ ادھر اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد میں درپیش چیلنجز کے باوجود، پاکستان تمام فریقوں کو تشدد کے خاتمے اور اس یادداشت کے مطابق تکنیکی سطح کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔‘
تہران کے خلیجی ہمسایہ ممالک میں امریکی فوجی اڈوں پر نئے حملے، پاکستان کا جنگ کے خاتمے اور ایران۔امریکہ مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ