بیرون ممالک میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد رہائش اختیار کیے ہوئے ہے، کوئی روزگار کی تلاش میں وہاں چلا گیا تو کسی کو اچھا مستقبل دکھائی دے رہا تھا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ کس ملک میں اووسیز پاکستانی کتنی تعداد میں رہ رہے ہیں۔
بات کی جائے پاکستان کے برادر ملک سعودی عرب کی تو یہاں 2,600,000 پاکستانی شہری موجود ہیں۔ یہ ڈیٹا 2017 کے ریکارڈ کے مطابق لیکن چونکہ کرونا کا وقت بھی کافی مشکلات لے کر آیا تھا جس کے بعد سعودیہ سے کئی پاکستانی واپس آئے، تو عین ممکن ہے اب اس ڈیٹا میں تبدیلی آئی ہو۔
سعودی عرب میں موجود پاکستانی مختلف کاموں جن میں ڈرائیونگ، گھر کے کام، سوشل پلیٹ فارمز، مختلف محکموں سمیت پرائیوٹ کمپنیز میں ملازمتیں اختیار کیے ہوئے ہیں۔
اسی طرح متحدہ عرب امارات میں 10 لاکھ سے زائد پاکستانی رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، مختلف کمیونیٹیز کی صورت میں پاکستانی اب امارات کو دوسرا پاکستان سمجھتے ہیں، عرب ممالک میں بھی پاکستانیوں کو خاص سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی انہی ممالک کو اہمیت دیتے ہیں۔
اسی طرح کینیڈیا میں ہونے والی 2016 کی مردم شماری کے مطابق کینیڈا اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے دوسرا پسندیدہ ملک ہے جہاں 215,560 پاکستانی رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔
کینیڈا کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں ہر قسم کے لوگ موجود ہیں جن کا تعلق مختلف ممالک سے بھی ہوتا ہے ساتھ ہی آسانیاں بھی ہیں۔ اووسیز پاکستانی جن میں طالب علم بھی شامل ہیں انہیں تعلیم کے سلسلے میں کافی معاونت ملتی ہے۔
جبکہ 2021 میں اسپین میں 104,000 سے زائد پاکستانی رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، کئی لحاظ سے پاکستانیوں کے لیے اسپین ایک اچھا ملک ہے۔ یہاں پاکستانی اپنا کاروبار سمیت دیگر چھوٹے کام کر سکتے ہیں۔
چین میں 54000 پاکستانی رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر تعلیمی اداروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یونان میں 34 ہزار سے زائد پاکستانی رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، جرمنی کو 70 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے اپنا بنا لیا ہے مگر اب بھی انہیں پردیس میں رہنے کے باجود پاکستان کی یاد آتی ہے۔
امریکہ میں 2010 کے ڈیٹا کے مطابق 409,163 پاکستانی رہائش اختیار کیے ہوئے تھے لیکن امریکی مردم شماری بیورو کے مطابق 2019 میں 554,202 پاکستانیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔