عمران خان کو الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں مجرم ثابت کر دیا ہے ، عابد شیر علی

image

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):مسلم لیگ (ن ) کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں مجرم ثابت کر دیا ہے ، عدالت عظمی عمران خان کو نا اہل قرار دے ۔جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند روز پہلے ای سی پی نے تاریخ کا بڑا فیصلہ دیا ہے ، عمران خان کا دفاع کرنے والوں کو جان لینا چاہیئے کہ وہ بنارسی ٹھگ ہے،عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہ اور ملک کی سیاست کا بیڑا غرق کیا ہے ،نواز شریف اور مریم نواز پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، یہ چونا لگانے والا کیا صادق اور امین ہے ۔عابد شیر علی نے کہا کہ فارن فنڈنگ اب ثابت ہو چکی ہے ۔ ان کی بد دیانتی سامنے آچکی ہے اب یہ کس منہ سے بیرون ملک جائے گا ۔ اس کا نام اب ای سی ایل میں ہو گا،عمران خان اب غدار بھی ثابت ہو چکا ہے،پاکستان کے کلچر کو تباہ کرنے کے لیے باہر سے کینسر کے مریضوں کا چہرہ دکھا کر پیسے بٹورتا رہا اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چلواتا رہا، اس سارے معاملات کی اب تحقیقات ہوں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تو فیصلہ آیا ہے حکومت اس فیصلہ کا بغور جائزہ لے گی ۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھول جائو کہ تمھیں کوئی بچانے آئیگا۔ شیخ رشید اور شہباز گل سمیت سب پکڑے جائیں گے ۔کی فیصلہ کے بعدعدالت عظمی اب اسکو نا اہل قرار دے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف انصاف کے متلاشی رہے اور انکے کیس نہیں سنے گئے ، اب ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔ لندن سےملک ریاض کا پیسہ لاکر اس پر کابینہ سے فیصلے کروائے اس جرم پر عمران خان کی ساری سابق کابینہ کو جیل میں ڈالا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US