آئی ایم ایف پروگرام: آرمی چیف نے امریکا کے بعد کون کون سے ممالک سے رابطہ کرلیا؟

image

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے رابطہ کیا ہے، آرمی چیف کے رابطے کے نتیجے میں پاکستان کے لیے جلد اچھی خبر متوقع ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چند روز قبل امریکی نائب وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا تھا اور جلد قرض کیلئے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں پاکستان میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز نے کہا تھا کہ پاکستان نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ کر کے مشترکہ جائزہ کی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 24 اگست کو متوقع ہے جس میں پاکستان کے ساتھ معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے لیے معاہدہ 14 جولائی کو طے پایا تھا جس کے اعلامیے میں آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ ای ایف ایف کے تحت ساتویں اور آٹھویں جائزے کے معاملات طے پا گئے ہیں تاہم آئی ایم ایف بورڈ معاہدے کی حتمی منظوری دے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US