وفا و محبت کی عظیم تصویر ۔۔ 25 سال بیمار شوہر کی خدمت کرنے والی بیوی نے اپنے ایک عمل سے آج کی عورتوں کو کیا پیغام دیا؟

image

جب کسی بھی شوہر کی بیوی مشکل وقت میں اس کا ساتھ دیتی ہے تو اس کی زندگی پھولوں جیسی کومل ہو جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے ساتھ ایک ایسا واقعہ شیئر کر رہے ہیں جو معاشرے کی ان تمام عورتوں کیلئے پیغام ہے جو اپنی شادی شدہ زندگی سے خوش نہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں۔

یہ واقعہ سعودی عرب کے شہر ریاض کا ہے جہاں گزشتہ 25 سال سے بیوی دن رات اپنے شوہر کی خدمت میں مصروف ہے کیونکہ اس کا شوہر بہت زیادہ بیمار ہے، بستر سے ہل نہیں سکتا۔ اب تو کھانا بھی اسے خوراک کی نالی سے دیا جاتا ہے۔ لیکن اس بیوی نے تو وفاو محبت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے۔

تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ عورت اسپتال میں غم و پریشانی کے عالم میں اپنے شوہر کے پاس ہی بیٹھی ہوئی، اس تصویر نے تو سوشل میڈیا پر ہلچل ہی مچا دی تھی۔ تصویر کے وائرل ہونے پر بیٹا ھتان العسلی کہتا ہے کہ میں نے ماں کے عالمی دن کے موقعے پر یہ تصویر شیئر کی جبکہ یہ تصویر 10 سال پرانی ہے۔

بیٹے کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم 5 بہن بھائی ہیں اور والدہ سب کا خیال رکھتی ہیں مگر والد کی خدمت میں 25 سالوں تک انہوں نے کبھی ناغہ نہیں کیا جس پر اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ ھتان جمال العسلی خود سیاحت کے فروغ اور آثار قدیمہ کیلئے کام کرتے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts