12 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائد۔۔ خلاف ورزی پر کیا سزا ہوگی؟

image

کراچی :محکمہ داخلہ سندھ نے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے صوبے بھر میں 6 محرم الحرام سے 12 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں دفعہ 144 کے تحت6 محرم الحرام سے 12 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی جس کا اطلاق آج سے ہو گا۔

محکمہ داخلہ سندھ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس پابندی کا اطلاق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچوں، بزرگ شہریوں، صحافیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باوردی اہلکاروں سمیت ضروری خدمات فراہم کرنے والے ملازمین پر نہیں ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ سے جاری اعلامیے کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مجاز ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائیگی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts