پاکستان الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیاں جاری کردی ہیں جس کے تحت قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کر کے 266 نشستیں کردی گئی ہیں اور 4 صوبائی اسمبلیوں کی 593 اسمبلیاں بنا دی گئی ہیں۔
جنگ نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ عوام کی شکایات اور اعتراضات کی موصولی کے بعد آئین میں 25 ترمیم کے بعد کیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پنجاب کی141، سندھ کی61، بلوچستان ،خیبرپختونخوا کی45، اور اسلام آباد کی 3
نشستیں رکھی گئی ہیں۔