گھر بیٹھے مسجد نبوی میں حاضری۔۔ جانیں موبائل کے ذریعے ہر زاویے سے مسجد نبوی کی زیارت کا طریقہ

image

مدینہ منورہ کا دیدار کرنا ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے۔ جدید دور نے اگرچہ مقدس مقامات کی زیارت کو کسی حد تک آسان کردیا ہے کہ دیکھنے والے جب دل چاہے ویڈیوز اور تصاویر دیکھ سکتے ہیں البتہ حال ہی میں ایسی ایپلیکیشن لانچ کی گئی ہے جس کے استعمال سے مسجد نبوی کو اس طرح دیکھا جاسکتا ہے جیسے دیکھنے والا خود وہاں موجود ہو۔

سعودی حکومت کے ادارے قرآن کمپلیکس نے ورچوئل ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسا سافٹ ویئر بنایا ہے جس سے مسجد نبوی کے ہر کونے کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ اس سافٹ ویئر کو اسکرول کرنے اور مختلف مقامات پر جانے کے لئے کلک کا آپشن دیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی مسجد نبوی کی زیارت کرنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts