کلب میں مذہبی اسکالر نے لڑکیوں کی زندگی بدل دی۔ جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے ہوا کچھ یوں کہ انڈونیشیا کے ایک علاقے میں قائم نائٹ کلب میں مذہبی اسکالر تشریف لے گئے تو دیکھا کہ وہاں کچھ لڑکیاں آپس میں بات چیت کر رہی تھیں۔
تو ایسے میں انہوں نے ان لڑکیوں کو تبلیغ کی کہ یہ زندگی کی حقیقت کو جان لیں اور اپنی یہ عادات چھوڑ کر اللہ پاک کی طرف واپس لوٹ آئیں تو جیسے ہی انہوں نے تبلیغ شروع کی تو تقریباََ 5 منٹ بعد ہی سب لڑکیاں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں یہی نہیں رونے کے بعد انہوں نے سوچ لیا کہ آج سے اس دنیا کو چھوڑ دیں گے۔
پھر انہوں نے اس نیک شخص کی جانب سے دیے گئے برقعے پہن لیے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پوری دنیا میں خوب وائرل ہو رہا ہے یہی نہیں یہ ویڈیو اب تک لاکھوں انسان دیکھ چکے ہیں۔