“اللہ میاں میرے عمران خان کو کچھ نہ ہونے دیں میں نے ٹی وی پر دیکھا تھا کسی نے انھیں گولی ماری ہے“
یہ کہنا ہے عمران خان اور تحریک انصاف کی ننھی مداح حریم شاہ کا جو گزشتہ روز سابق وزیر اعظم کے گولی لگنے پر دکھی ہیں اور باقاعدہ روپڑیں۔ ویڈیو دیکھیے
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ اپنی ماں سے مخاطب ہیں اور کہہ رہی ہی کہ مما کسی نے عمران خان کو گولی مار دی ہے اور پھر روتے ہوئے دعا کرنے لگتی ہیں۔
واضح رہے کہ کل لانگ مارچ میں گوجرانوالہ میں کنٹینر میں موجود عمران خان پر 6 گولیاں برسائی گئیں جن میں سے ایک ان کی ٹانگ پر لگی۔ حملہ آور پکڑا گیا اور عمران خان کو بروقت طبی امداد دی گئی جس کے بعد ان کی حالت اب بہتر ہے۔