بیٹی چھوٹی ہے ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی۔۔ دن بھر ٹیکسی چلانے والی عظیم ماں کی کہانی جس نے لوگوں کو بھی متاثر کردیا

image

“میری بیٹی چھوٹی ہے۔ گھر پر چھوڑ کر جاؤں تو ماں کے بغیر نہیں رہ پاتی۔ رونے لگتی ہے۔ میں گھر چلانے کے لئے دن میں 12 گھنٹے ٹیکسی چلاتی ہوں اس لئے بچی کو ٹیکسی میں بھی ساتھ رکھتی ہوں“

یہ کہنا ہے نندنی کا جو بھارت میں بینگلور میں ٹیکسی چلاتی ہیں۔ چند دن پہلے ان کی ٹیکسی میں راہول سسی نامی شخص نے سفر کیا اور اپنا تجربہ لنکڈ ان پر بیان کرتے ہوئے لکھا کہ “جب میرے دوست نے میرے لئے ٹیکسی بلائی اور میں نے اس میں سفر کیا تو مجھے احساس ہوا گاڑی کے اگلی سیٹ پر ایک بچہ سورہا تھا۔ مجھ سے رہا نہیں گیا اور میں نے گاڑی چلانے والی خاتون ڈرایئور سے پوچھ لیا کہ کیا یہ آپ کا بچہ ہے تو انھوں نے بتایا کہ وہ ایک ورکنگ مدر ہیں اور گھر چلانے کے لئے کام پر نکلتی ہیں تو ان کی بچی ان کے بغیر نہیں رہ پاتی اس لئے وہ اسے ساتھ رکھنے پر مجبور ہیں“

راہول سسی مزید لکھتے ہیں کہ خاتون ڈرائیور کی کہانی اتنی متاثر کن تھی کہ میں انھیں داد دیے بغیر نہیں رہ سکا۔ میں نے ان سے کہا کہ کیا میں آپ کی تصویر لے سکتا ہوں؟ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آپ تصویر کیوں لینا چاہتے ہیں۔ میں نے انھیں بتایا کہ میں آپ کی کہانی لکجھنا چاہتا ہوں تا کہ لوگ آپ جیسی خواتین کی عزت کریں اور زندگی کی جنگ کو اپنی گھریلو ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے لڑنا سیکھیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts