32 سال کی عمر میں میرا سب سے بڑا مسئلہ حل ہو گیا اور میری شادی ہو گئی ۔ جی ہاں یہ خوشی کے الفاظ ہیں اس شخص کے جس کا قد ڈھائی فٹ ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ عظیم منصوری نامی اپنے 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں اور ان کی شادی ان کے قد کی وجہ سے نہیں ہو پا رہی تھی۔
تو انہوں نے ریاست اتر پردیش کے کئی مقامی سیاستدانوں سے شادی کروانے کی درخواست کی مگر پھر بھی یہ خواہش مکمل نہ ہو سکی مگر وہ کہتے ہیں نا کہ ہوتا وہی ہے جو قسمت میں لکھا ہوتا ہے یوں انہیں آج 2 فٹ کی دلہن مل گئی جسے یہ بینڈ باجوں کے ساتھ بیاہ لائے۔ اس موقعے پر دولہے کی کار خوب سجایا گیا جس میں یہ بارا ت لے گئے۔
واضح رہے جب یہ سج سنور کر اپنے بڑے دن کیلئے گھر سے روانہ ہوئے تو گھر والوں سمیت علاقہ مکین بھی بہت خوش تھے اور ان سے خوشی میں ہاتھ ملا رہے تھے تو عظیم میاں بھی مسکرا مسکرا کر انہیں جواب دیتے اور ہاتھ بھی ملاتے۔ یاد رہے کہ عظیم صاحب ایک کاسمیٹکس کی دکان کے مالک بھی ہیں۔