سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک گہرے اور خوفناک کنویں کی ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں ایک صارف کیمرا لیے کنویں کے اندر دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کنویں کی تاریخی حیثیت کچھ یوں ہے کہ یہ کنوان 180 سال پرانا ہے، لیکن اب اس کنویں کو خوف اور پراسراریت کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے۔
جنگلی پیڑ پودوں کے درمیان موجود اس کنویں کو اب بند کر دیا گیا ہے، کیونکہ مقامی طور پر ماننا ہے کہ اس کنویں میں اسی خاتون کی روح بھٹکتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنویں کی خوفناک خاموشی سب کو خوف میں بھی مبتلا کر رہی ہے، لیکن اس صارف نے کیمرے کے ذریعے کنویں کے اندر کے حالات کو دکھانا چاہ رہا تھا۔
لیکن مشکل یہاں پیش آئی کہ جب کنویں کے اندر رسی کی مدد سے کیمرے کو ڈالا گیا تو جہاں جہاں تک نگاہ جاتی اندھیرا ہی اندھیرا نظر آتا تھا۔ تاہم جیسے ہی کنویںکی گہرائی ختم ہوئی اور کیمرا نچلے حصے تک پہنچا تو کنویں میں پانی کے بجائے کچھ عجیب اور غیر معمولی چیزیں موجود تھیں۔
مقامی طور پر ماننا ہے کہ یہاں ایک خاتون نے کنویں میں کود کر اپنی جان لے لی تھی، جس کے بعد اس کنویں کو بند کر دیا گیا، کیمرے کی آنکھ نے بھی کچھ یہی مناظر دیکھے، یعنی پانی کے علاوہ کچرا اور پتھر کے ٹکڑے موجود تھے۔