اللہ ایک ہے، محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں ۔۔ فرانس کی ماڈل کے ساتھ 1 سال پہلے کیا ہوا تھا، جو اسلام قبول کر لیا؟ دیکھیے ویڈیو

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی معلومات ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور فرانسیسی ماڈل کے بارے میں بتائیں گے۔

فرانسیسی ماڈل میرین الہیمر نے اسلام قبول کر لیا ہے، تاہم ان کی زندگی کے اس اہم ترین اور سب سے خاص موقعے کو انہوں نے مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ میں محسوس کیا۔

میرین نے اسلام قبول کرنے کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا تھا، جس میں وہ ایک مسجد کے میں امام کی موجودگی میں شہادت پڑھ رہی ہیں، دوسری جانب ایک خاتون انہیں گلے لگا رہی ہے۔ سیاہ برقع اوڑھے، چہرے پر جذباتی احساسات موجود تھے۔

میرین فرانس کی صف اول کی ماڈلز میں شامل ہیں، تاہم وہ اسپینش اور عربی زبان بھی بولتی ہیں، پوسٹ میں میرین نے لکھا کہ کچھ سفر ایسے ہوتے ہیں جس میں آپ کو تنہا ہی چلنا پڑتا ہے، جہاں ماں باپ، رشتے دار ساتھ نہیں ہوتے ہیں، صرف آپ اور آپ کا اللہ ہوتا ہے۔ میں نے دو ماہ پہلے اسلام قبول کر لیا تھا۔ یہ میری روح کی تسکین کا باعث بنا ہے لمحہ، میں نے دل اور دماغ سے اسلام کو اپنایا ہے، اور اس بات پر مجھے فخر ہے۔

میرین نے بتایا کہ گزشتہ سال ان کے لیے کافی منفرد ثابت ہوا ہے، جس نے انہیں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔ میرین نے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ پر بھی حاضری دی، ان لمحات نے انہیں ایک ایسا احساس دلایا جو انہوں نے کبھی محسوس ہی نہیں کیا تھا۔ پُر سکون، مطمئن احساس تھا جو وہ محسوس کر رہی تھیں۔

دوسری جانب ان کے گزشتہ پوسٹس میں سے ایک پوسٹ ایسا بھی تھا جس میں وہ 12 ربیع الاول کی مناسبت سے عید میلاد النبی ﷺ بھی منا رہی تھیں، ساتھ ہی قرآن مجید تفصیل کے ساتھ پڑھ رہی تھیں۔

میرین کی بہن نے بھی ان کے مسلمان ہونے پر انہیں مبارک باد دی ہے تاہم ان کے پوسٹ میں چونکہ والدین یا رشتہ دار کا ذکر نہیں، عین ممکن ہے گھر میں صرف انہی نے اسلام قبول کیا ہو۔ جبکہ میرین نے اللہ کا بھی شکر ادا کیا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts