اس معاشرے میں کوئی بھی والدین ہوں وہ بچے کی پیدائش پر بے انتہا خوش ہوتے ہیں پر ایک ایسی بھی خاتون ہے جس کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے تو وہ حیران ہو گئی۔
دراصل ہو کچھ یوں کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک خاتون نے ایک بیٹا، بنیٹی کو جنم دیا مگر بیٹا 2021 میں اور 2022 میں پیدا ہوئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق فاطمہ میڈریگل نامی اس خاتون کے ہاں بیٹا سال 2021 کے آخری دن 15 منٹ پہلے ہوا اور بیٹی 12 بجے کے بعد جب نئے سال کا آغاز ہوا تو 15 منٹ بعد میں پیدا ہوئی ۔
فاطمہ نے اپنے بیٹے کا نام الفریڈو اونٹونیو ٹروجیلو اور بیٹی کا نام ایلن یولنڈا ٹروجیلو۔ یہ انوکھا اعزاز ملنے پر انکی والدہ کہتی ہیں کہ جب انہیں اس معاملے کا علم ہوا تو وہ کچھ دیر کیلئے خوش بھی ہوئی لیکن پھر کافی حیران بھی ہوئی تاہم وہ خوش ہیں کہ ان کی پیاری بیٹی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ اپنی ریاست کیلی فورنیا کی سا ل2022 کی پہلی بچی ہے۔
مزید یہ کہ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر اینا ایبرل کا اس واقعے پر کہنا ہے کہ جذواں بچوں کا یہ واقسہ ان کی زندگی کا یادگار لمحہ ہے۔یادر رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکی ہی ریاست انڈیانا میں ایسا واقعہ دیکھنے کو ملا تھا۔
جس میں گلیمز نامی ایک خاتون کے ہاں 2 بچے پیدا ہوئے لیکن ایک کی پیدائش 2019 میں ارو دوسرے کی پیدائش 2020 میں ہوئی۔ یوں یہ بچے اب کبھی جڑوا ہونے کے باجود بھی ایک دن ، ایک ساتھ سالگرہ نہیں منا سکیں گے۔