94 سال کی عمر میں دلہا دلہن بن گئے۔۔ بڑھاپے میں شادی کرکے سب کو حیران کردیا! دلچسپ کہانی

image

کہتے ہیں محبت عمر نہیں دیکھتی۔ آپ نے آج تک 60، 70 سال کے لوگوں کی شادی کا قصہ شاید سن رکھا ہو لیکن آج ہم آپ کو ایسے جوڑے کی محبت اور شادی کا قصہ سبنانے جارہے ہیں جن کی عمر نوے برس سے بھی اوپر ہے۔

ہماری محبت آج کل کے نوجوانوں کی طرح طوفانی نہیں ہے بلکہ ہم میں ایک دوسرے کے لئے احساس ہے۔ ہم ایک دوسرے کا بہت خیال رکھتے ہیں“

کاؤ کی منگنی پہلے ہی ہوچکی تھی

یہ کہنا ہے 94 سالہ دولہا زو گوزین کا جنھوں نے حال ہی میں اپنی ہم عمر اور بچپن کی محبت کاؤ زینوی سے شادی کی ہے۔ ان دونوں کی پہلی ملاقات 16 برس کی عمر میں ہوئی اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے تھے۔ کاؤ کے والد بھی چاہتے تھے کہ ان کی بیٹی کی شادی زو سے ہوجائے لیکن چونکہ زو پہلے سے منگنی شدہ شدہ تھے اس وجہ سے دونوں کی شادی نہ ہوسکی اور دونوں بچھڑ گئے۔

والد کے اولڈ ہوم میں رہنے سے پریشان تھی

70 سال بعد اتفاقیہ ملاقات نے دونوں کو ملا دیا۔ اس وقت دونوں کئی بچوں کے والدین ہی نہیں بلکہ دادا دادی اور نانا نانی بن چکے تھے۔ زو کی بیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے باپ کی تنپہائی اور اولڈ ہوم میں ان کی رہائش سے بہت افرسدہ رہتی تھیں۔ جب ان کے والد نے دوبارہ شادی کی خواہش ظاہر کی تو وہ بہت خوش ہوئیں اور اپنے والد کی شادی ان کی بچپن کی محبت سے کروادی۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts