کیک کاٹا کھانا بھی کھلایا ۔۔ بے گھر نوجوان کی کتے کی سالگرہ مناتے ویڈیو سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ وائرل کیوں ہوئی؟

image

انسان اور کتے کی دوستی برسوں پرانی ہے، کتے کی وفاداری پر بے شمار فلمیں بھی بن چکی ہیں اور حقیقی زندگی میں بھی کتے اور انسان اکثر اچھے دوست ثابت ہوتے ہیں اور کئی لوگ کتوں کو شوق سے پالتے اور ان سے دوستی کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں، یہ ایسے ہی ایک نوجوان کی کہانی ہے جس کو اپنوں نے ٹھکرایا تو بے گھر نوجوان نے کتوں سے دوستی کرلی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک نوجوان کو کتوں کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔کولمبیا کے چوکو نامی نوجوان کی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر آنے کے بعد بہت جلد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ ٹرینڈنگ ویڈیوز میں سے ایک بن گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میڈیا اور یوٹیوبرز نے اس نوجوان سے رابطہ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ بے گھر نوجوان ہیرو بن گیا۔

کتے کی سالگرہ منانے کی اس ویڈیو میں ایک نوجوان اپنے دو کتوں کے ساتھ ایک پارک کی سیڑھیوں پر بیٹھا نظر آتا ہے۔ نوجوان نے تھیلے سے کیک نکالا، اس پر دو موم بتیاں رکھیں اور کتے کیلئے ہیپی برتھ ڈے گانا شروع کر دیا۔

بے گھر نوجوان کی جانب سے اپنے وفادار ساتھی کے لیے پارٹی کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لئے اور کتوں کی اس دعوت میں نوجوان کو روتا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی نظر میں اس نوجوان کی عزت اور بڑھ گئی۔

مقامی میڈیا اور بلاگرز اس نوجوان کو انٹرویوز کے لیے ڈھونڈنے میں کامیاب رہے۔ اپنی وائرل ویڈیو سے بے خبر چوکو ایک صبح بیدار تو دیکھا کہ آس پاس بہت سے لوگ اس سے انٹرویو کے لیے موجود ہیں۔

چوکو نامی نوجوان نے بتایا کہ برسوں پہلے ماں کی مسلسل بدسلوکی کی وجہ سے اس نے اپنا گھر چھوڑ دیا تھا اور وہ تب سے کولمبیا کی سڑکوں پر رہ رہاہے۔ اس کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر زندگی سخت ہے لیکن کبھی بھی چوری یا کسی غیر قانونی کام کا سہارا نہیں لیا۔

برسوں تک بارانکابرمیجا میں ماہی گیر کے طور پر کام کرنے کے بعد چوکو نے شیشہ صاف کرنے والے کے طور پر کام کرنے کے لیے بوکرامنگا جانے کا فیصلہ کیا۔ایک دن وہ پارک میں بیٹھا تھا تو اس کی ملاقات ایک آوارہ کتے سے ہوئی اور اس کا نام نینا رکھا۔ کتا اس کے لیے نئی امید کی کرن بن کر آیا اور نینا کی دوستی نے اسے زندگی کی جنگ لڑنے کی ترغیب دی۔ چار سال بعد اس نے ایک اورکتے شیگی کو اپنے پچھلے مالک سے بچایا جو اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا تھا۔

چوکو اس وقت سے ہمیشہ اپنے دو کتوں کے ساتھ رہا ہے اور وہ اس کے لیے صرف پالتو جانور نہیں ہیں بلکہ اس کا خاندان ہیں۔ شیگی کی سالگرہ پر چوکو دونوں کتوں کو پارک لے کر گیا جہاں تینوں نے کیک کاٹا اور کھانا بھی کھایا جبکہ پارک میں موجود کسی شخص نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس کے بعد اس ویڈیو کو بے پناہ پسند کیا گیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts