نماز جمعہ کی دعا نے پاکستانیوں کو رُلا دیا تھا ۔۔ امام کعبہ نے جب پاکستان میں نماز جمعہ پڑھایا تو کیا منظر تھا؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ تاریخی لحاظ سے کافی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو پاکستان میں آنے والی ایک ایسی ہی مقبول شخصیت سے متعلق بتائیں گے۔

پاکستان میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب امام کعبہ نے یہاں کا دورہ کیا تھا، اس منظر کو دیکھنے کے لیے اور نماز کی ادائیگی کے لیے ہزاروں مسلمان امڈ آئے تھے۔

1970 کا دور وہ تھا جب پاکستان سے بنگلادیش الگ ہو چکا تھا یعنی وہ وقت جب پاکستانی ٹوٹ چکے تھے، ایسے میں ملک میں امام کعبہ کا دورہ عوام کی توجہ خوب حاصل کرتا۔

1976 کے ایک جمعے کی نماز نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب اس کی امامت خانہ کعبہ کے امام نے کی اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد اس میں امڈ آئی۔

یہاں تک کہ دیگر شہروں سے بھی چاہنے والوں نے شرکت کی، تاحد نگاہ عوام کا جم غفیر تھا، سیاستدان ہو یا پھر میڈیا ورکر، سرکاری ملازم ہو یا اپنا کاروبار کرنے والا، امیر ہو یا غریب، ہر ایک شخص ایک ہی صف میں جمعے کی نماز ادا کر رہا تھا۔

اس منظر نے دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ حاصل کی تھی۔ امام کعبہ کی ایک تصویر وہ بھی کافی وائرل ہے، جس میں وہ تقریب میں صوفے پر بیٹھے ہیں جبکہ ان سامنے کی طرف ذوالفقار علی بھٹو خطاب کر رہے ہیں۔

اس منظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد موجود ہے جو کہ نماز جمعہ ادا کرنے آئی ہے، ایک صارف نے لکھا کہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ نماز کی ادائیگی کے لیے آئے تھے۔

اور پھر وہ وقت جب امام کعبہ نے نماز جمعہ کے بعد دعا کی تو شہریوں کی آنکھوں سے آنسو نہیں رک پا رہے تھے، اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ جس منصب پر فائز رہے، وہ کوئی عوام منصب نہیں تھا۔ تاہم ان تصاویر کو دیکھ کر وہ صارفین آج بھی جذباتی ہو جاتے ہیں جنہوں نے ان لمحات کو اپنی آنکھوں میں قید کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US