اکثر براہِ راست نشریات میں کچھ ایسا ہو جاتا ہے جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتا ہے یہاں تک کہ میزبان بھی مجبور ہوتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی دلچسپ واقعے سے متعلق بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک غیر ملکی پوڈ کاسٹ کی ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں میزبان مہمان سے ہمکلام تھا کہ اسی دوران کچھ ایسا ہوا کہ میزبان تو ہنسی روک ہی نہیں سکا جبکہ مہمان شرمندگی سے شرمسار ہو گئی۔
ہوا کچھ یوں کہ براہ راست پروگرام کے دوران جب خاتون مہمان اظہار خیال کر رہی تھی تو اسی دوران خاتون کی وگ اتر گئی اؤر صوفے کے پیچھے گر گئی۔
اگر وگ آگے کی طرف یا پھر صوفے پر ہی گری ہوتی تو خاتون اسے اٹھا کر پہن لیتی تاہم وگ صوفے کے پیچھے گرنے کی وجہ سے ہاتھ ہی نہیں پہنچ پایا اور خاتون شرمندگی میں بڑبڑانے لگی۔
اس بڑبڑاہٹ میں کچھ ایسے تاثرات بھی سامنے آئے جس نے سب کو ہسنے پر مجبور کر دیا، بلکہ یہ کہا جائے کہ ان تاثرات کی بنا پر ہی میزبان اور صارفین ہنسے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ بغیر وگ کے بھی پر کشش معلوم ہو رہی تھی۔
ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی خوب توجہ حاصل کرلی تھی۔