اکثر حکومتی سرپرستی میں بنائے جانے والے نئے پراجیکٹ میں کوئی ایسی خامی ہوتی ہے جو کہ پوری محنت پر پانی پھیر دیتی ہے۔
لیکن ایک پراجیکٹ ایسا بھی تھا، جو مکمل تو ہوا مگر کچھ ہی دیر بعد ملبے کا ڈھیر بن گیا۔
بھارتی ریاست بہار میں حکومت کی جانب سے ایک عوام کی سہولت کی خاطر ایک پُل تعمیر کیا گیا تھا۔ تاہم یہ پُل اُس وقت سب کی توجہ حاصل کر گیا، جب افتتاح سے پہلے جواب دے گیا۔
وزیر اعلیٰ نے یہ پُل 2017 میں عوام کے لیے پیش کیے گئے پیکج کے طور پر تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا، 13 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے اس پُل کی تعمیر گزشتہ 5 سال سے جاری تھی۔
اور پھر یہ پُل اب جا کر افتتاح کے قریب تھا کہ اچانک پُل کا ایک حصہ پانی میں گر گیا، نیا تعمیر شدہ پُل، جس پر اب تک کوئی گاڑی بھی نہیں چلی تھی، اور نہ ہی عوام نے اسے استعمال کیا تھا، خدمت کرنے سے پہلے ہی جواب دے گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پورا ایک حصہ زمین بوس ہوا ہے، جبکہ نہر میں گرا ہوا ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصانی نہیں ہوا، تاہم عوام کو جو مشکل پیش آ رہی تھی وہ جوں کی توں معلوم ہو رہی ہے۔