برقع پہن کر اسکول وین چلانے والی لڑکی ۔۔ والد کی بیماری کے بعد سہارا بننے والی 18 سالہ سویرا کی کہانی

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی کہانیاں موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی لڑکی کی کہانی نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، جو کہ والد کا سہارا بن کر ابھری ہے۔

18 سالہ سویرا ندیم خود دار باغ کی لڑکی ہے، جو کہ علاقے کے بچوں کو اسکول لے جاتی اور لاتی ہے۔ کہتے ہیں کہ بیٹیاں والدین کے لیے ہر مشکل سہن کر سکتی ہیں۔

ایسا ہی کچھ 18 سالہ سویرا نے کیا ہے، جو کہ والد کی بیماری کی وجہ سے انہیں پریشان کرنے کے بجائے انہی کا سہارا بن گئی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید اسکول وین میں سویرا اسکول کے بچوں کو خود بٹھا رہی ہیں، یہاں تک کہ ان کے اسکول بیگز بھی خود رکھ رہی ہیں۔

برقع پہلے، حجاب اوڑھے اور ماسک لگائے سویرا نے ان تمام خواتین اور لڑکیوں کو ایک ایسا پیغام دیا ہے کہ ہمت اور لگن انسان کو ہر مشکل اور رکاوٹ کو ختم کر سکتی ہے۔

سویرا بھی والد کی ہمت، ان کا فخر بن کر سامنے آ رہی ہے، پہاڑی علاقے جہاں کی سڑکیں بھی خطرناک ہوتی ہیں، اُن علاقوں میں وین چلا کر سویرا نے ثابت کیا ہے کہ وہ ہر مشکل کو پار کر سکتی ہیں، دوسری جانب والدین بھی اپنے بچوں کو سویرا کے ساتھ بھیجنے پر خوش ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US