غریبوں پر پیسوں والے کمبل ڈال دیے اور ۔۔ سڑک کنارے فٹ پاتھ پر سوئے لوگوں پر نوٹوں والے کمبل ڈالے تو پھر انہوں نے کیا کیا؟ دل مول لینے والی ویڈیو

image

آپ نے کسی بھوکے کو کھانا کھلایا ہوگا یا کسی غریب کو چند روپے دے کر اس کی مدد کی ہوگی لیکن کیا کبھی آپ نے کسی مجبور کو خوبصورت سرپرائر دیا ہے؟ غریبوں کو سرپرائز کیسے دیا جاتا ہے اس خوبصورت ویڈیو میں دیکھیں

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مختلف چوراہوں پر سونے والے بے سہارا افراد کو چند لوگ سرپرائز کے طور پر ایسے کمبل اوڑھا دیتے ہیں جن پر کئی نوٹ چپکے ہوتے ہیں۔ یہ نوٹ زیادہ تر ہزار روپے کے ہیں۔

غریب لوگ جب سو کر اٹھتے ہیں تو خود پر کمبل کو حیرت سے تکتے ہیں اور نوٹوں کو دیکھ کر تو ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہتا۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو لوگ بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔ کیا خیال ہے کیا آپ بھی کسی غریب کی اس خوبصورت انداز میں مدد کرنا پسند کریں گے؟


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US