میاں بیوی سائیکل کے دو پہیے ہوتے ہیں جو ہر سکھ دکھ میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھاتے ہیں، ان دونوں کے درمیان کھٹا میٹھا رشتہ ہی دونوں کو آپس میں قریب رکھتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک جوڑا اپنے درمیان محبت اور خلوص کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
شوہر اور بیوی چئیر لفٹ کے مزے اٹھا رہے تھے کہ اسی دوران اہلیہ کو اونچائی سے ڈر لگنے لگا اور وہ شوہر سے اپنے جذبات کا اظہار بھی کرنے لگی، تاہم اسی دوران شوہر نے موقع غنیمت جانتے ہوئے اہلیہ سے بدلہ لے لیا۔
شوہر نے چئیر لفٹ کا حفاظتی حصار کھولنے کی دھکمی دی، مزاحیہ دھمکی پر اہلیہ سہم گئی تھی۔ اسی خوف میں وہ شوہر سے منتیں کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ شوہر کہہ رہا ہے کہ اگر بیوی سے بدلہ لینا ہو تو یہ کریں، ساتھ ہی شوہر نے چئیر لفٹ کا حفاظتی حصار کھولنے کی کوشش کی، جس پر اہلیہ خوف کے مارے شوہر کو روکتی رہیں۔
اسی دوران شوہر نے کہا کہ اب کروگی مجھے تنگ؟ جس پر اہلیہ نے کہا نہیں کروں گ، تنگ، ہاتھ جوڑ کر معافی بھی مانگ لی، یہاں تک کہ پیر بھی پکڑ لیے۔
اگرچہ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہے تاہم صارفین اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔ کیونکہ کوئی خطرناک حادثہ بھی پیش آ سکتا تھا۔