مہنگے پرفیومز، قیمتی لوشن اور مختلف کھانے۔۔ جہاز کی فرسٹ کلاس میں ملنے والی چند سہولتیں جو اکانومی میں نہیں ہوتیں

image

یوں تو ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ فرسٹ کلاس میں سفر کرے لیکن مہنگا ٹکٹ ملنے کی وجہ سے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ چلو کچھ گھنٹوں کی بات ہے اس کے لئے اضافی پیسہ پھینکنا بے کار ہے لیکن وہ لوگ جنھیں فرسٹ کلاس کی عادت ہو وہ ہمیشہ اسی میں سفر رتے ہیں۔ اس کی وجہ وہ سہولیات ہیں جو صرف فرسٹ کلاس میں ہی پائی جاتی ہیں۔

بیٹھے کی سیٹ

انڈیپینڈینٹ اردو کے صحافی حسنین جمالی نے اپنے سفر کا احوال لکھتے ہوئے بیان کیا کہ انھیں سفر کے دوران اتفاق سے اکانومی کے بجائے فرسٹ کلاس میں سفر کرنا پڑا جہاں انھیں اندازہ ہوا کہ لوگ کیوں زیادہ پیسے دے کے فرسٹ کلاس میں سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

حسنین جمالی کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس میں بیٹھنے کے لئے دی گئی سیٹ کو سیٹ کہنا زیادتی ہوگی کیوں کہ وہ نرم، چوڑے اور انتہائی آرام دہ صوفے ہوتے ہیں۔ اوڑھنے کے لئے کمبل بھی اکانومی کلاس کی طرح پتلا نہیں بلکہ موٹا اور گرم دیا جاتا ہے جس سے خوشبو آرہی ہوتی ہے۔

لگژری باتھ رومز

فرسٹ کلاس کے باتھ رومز کے بارے میں حسنین جمالی نے بتایا کہ بیسن کے پاس قیمتی اور مہنگے2,3 پرفیومزکی بوتلیں رکھی تھیں اور اسی طرح مختلف اقسام کے لوشنز بھی تھے جبکہ اکانومی میں تو سینٹائزرز بھی چین میں جکڑے پڑے ہوتے ہیں جبکہ فرسٹ کلاس میں سب کچھ واقعی فرسٹ کلاس کا تھا۔

مختلف کھانے

اسی طرح کھانے کے بارے میں حسنین جمالی نے بتایا کہ صرف ناشتے میں ہی 5 مختلف اقسام کے ناشتے موجود تھے اس کے بعد کھانے میں بھی وسیع اور ذائقہ دار ورائٹی موجود تھی۔ اس کے علاوہ فرسٹ کلاس کے مسافروں کو منہ ہاتھ پونچھنے کے لئے نم اور انتہائی خوشبودار تولیے دیے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US