ویسے تو زندگی انسان کو بہت کچھ سکھا دیتی ہے، لیکن کچھ ایسے لمحات بھی زندگی میں آ ہی جاتے ہیں، جو کہ سب کو افسردہ تو کرتے ہی ہیں، ساتھ ہی زندگی بدل دیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی طالبہ میگان سگ ایک ایسی ہی طالبہ ہے، جس کی خواہش تھی کہ جب وہ کامیابی کی بلندی کو پہنچے تو اس کی والدہ اسے خوشی سے دیکھ رہی ہو۔
مگر یہ خواہش محض خواہش رہی مگر پھر بھی والدہ کو اطمینان تھا، کیونکہ آخری وقت میں بیٹی نے کچھ ایسا کیا جو والدہ کو بھی خوش کر گیا تھا۔
میگان کے والد اسٹیون کہتے ہیں کہ ان کی اہلیہ کی آخری خواہش تھی کہ وہ بیٹی کو ایک کامیاب مقام پر دیکھ سکیں، کیونکہ میگان کی والدہ نے بیٹی کی پڑھائی سمیت اس کی کامیابی میں ہر ممکن کوشش اور قدم اٹھایا تھا۔
اہلیہ کی خراب طبیعت کو دیکھ کر والد اسٹیون کو اندازہ ہو گیا تھا شاید اسی وجہ سے والد نے بیٹی کو میگان کو بلایا اور بتایا کہ والدہ کی طبیعت اس حد تک خراب ہے کہ وہ شاید ہی کچھ ماہ اور جی سکیں۔
جس کے بعد بیٹی کی گریجویشن قریب تھی تاہم والدہ کی صحت اس بات کی طرف اشارہ کر رہی تھی کہ شاید گریجویشن سے پہلے ہی والدہ اس دنیا کو چھوڑ جائیں گی، یہی وجہ ہے کہ میگن نے فورا اسکول مینیجمنٹ کو درخواست کی کہ وہ ایک تقریب منعقد کرلیں، والدہ کی خاطر، جس میں وہ والدہ کے سامنے گریجویشن کی ڈگری لے سکیں۔
اسکول انتظامیہ نے بھی درخواست کو فورا سنا اور استپال میں ہی ایک پرائیوٹ تقریب منعقد کر دی، جس میں والدہ اسپتال کے بیڈ پر موجود تھیں اور دیگر طلباء میگن کو گریجویٹ ہوتا دیکھ رہے تھے، ساتھ ہی انتظامیہ بھی موجود تھی۔
والدہ اگرچہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھیں، اس کے باوجود انہوں نے بیٹی کو دیکھ ہی لیا، جو سر پر توپی پہنے ہاتھوں میں ڈگری لیے کھڑی تھی، 2010 میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے والی میگن کی والدہ گریجویشن کی تقریب کے 2 دن بعد ہی اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
لیکن انہیں خوشی اس بات کی تھی کہ بیٹی نے ان کی آخری خواہش کو ضرور پورا کر دیا۔