سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے ساتھ بجلی کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت (MoU) کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے غزہ میں جامع امن منصوبے کے دوسرے مرحلے اور غزہ پٹی کی انتظامیہ کے لیے فلسطینی قومی کمیٹی کے کام کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ بجلی کے شعبے اور الیکٹریکل انٹرکنیکشن میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔