گرین لینڈ سے متعلق فیصلہ امریکا اور نیٹو دونوں کے لیے فائدہ مند ہوگا، امریکی صدر

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ گرین لینڈ کے معاملے پر ایسا قدم اٹھائیں گے جو نیٹو اور امریکا دونوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو کے لیے امریکا کے بغیر یہ تنظیم اتنی مضبوط نہیں ہو سکتی، اور نیٹو کے لیے جتنا کام میں نے کیا کسی اور شخص یا صدر نے نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں تعاون نہ کرتا تو آج نیٹو تاریخ میں محض راکھ کا ڈھیر ہوتا۔

صدر ٹرمپ نے سابق وینزویلا صدر نیکولس مادورو سے جیل میں ملاقات کرنے میں دلچسپی نہ رکھنے کا بھی اظہار کیا۔

ٹیرف کے معاملے پر صدر نے کہا کہ سپریم کورٹ کس طرح کا فیصلہ دیتی ہے، یہ ابھی معلوم نہیں، اور اگر کیس ہار گئے تو سیکڑوں ارب ڈالر کے ٹیرف واپس کرنے پڑ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیرف قانونی طور پر نافذ کیے گئے ہیں اور اب ان کی وصولی واپس کرنا مشکل ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US