امریکی اپنے کمروں میں کوئلہ کیوں رکھتے ہیں؟ گھر کے اندر کوئلہ رکھنے کے ایسے فائدے جس سے آپ بھی اپنا خرچہ بچا سکتے ہیں

image

کوئلوں ا استعمال ہمارے ہاں بار بی کیو اور کھانا پکانے کے لئے کیا جاتا ہے البتہ امریکہ میں ان سیاہ ٹکڑوں کو کچھ دوسرے مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کمروں میں کوئلہ کے ٹکڑے رکھ کر آپ کیا فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔

دھواں، مٹی اور گرد و غبار

امریکہ میں کمروں میں کوئلہ رکھنے کا رواج عام ہے۔ کسی برتن میں کوئلہ جلا کر کمرے میں رکھنے سے وہ کمرے کے اندر موجود تمام گرد و غبار، مٹی یہاں تک کہ سگریٹ کا دھواں بھی اپنے اندر جذب کر کے کمرے کی ہوا کو صاف ستھرا بناتے ہیں۔

ناگوار بو

کسی جگہ ناگوار بو ہو تو کوئلہ جلا کر وہاں دھونی دی جاسکتی ہے۔ نیچر فریش ائیر پیوریفائر ڈاٹ کام کے مطابق بہت سے امریکی اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ کوئلے کی دھونی سے ان کی اور گھر والوں کی کھانسی اور سر درد کا مسئلہ حل ہوگیا۔ جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ الرجی کے علاج میں مفید ہے۔

الماری میں کوئلہ رکھنا

کوئلے کو پیس کر کسی موٹے تھیلے میں باندھ کر الماری میں لٹکایا جائے تو نہ کیڑے مکوڑے آتے ہیں نا ہی کپڑوں میں ناگوار بو ٹہرتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US