منوڑہ میں 6 سالہ بچی کے قتل کا واقعہ: سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

image

کراچی کے علاقے منوڑہ کچھی لائن کے قریب جھاڑیوں سے 6 سالہ بچی دعا دختر عمر فاروق کی لاش ملی ہے، جسے پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد بچی کی میت کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے موسیٰ لین سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

بچی کے قتل سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں مبینہ قاتل کو ایک خالی بوری لاتے اور بعد میں بچی کی لاش بوری میں ڈال کر واپس لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کا ماننا ہے کہ ملزم لاش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔

کیماڑی پولیس نے اہم شواہد ملنے پر ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور اس مقصد کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ معاملے کی تفتیش کے دوران پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والے مرکزی مشکوک شخص کی تلاش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US