عدالت کی جانب سے دانیہ شاہ کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ پر عدالت نے فرد جرم عائد کر دی۔
کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کر دی، جبکہ دانیہ شاہ کی جانب سے جرم کرنے سے انکار کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزمہ دانیہ شاہ اس وقت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں۔