شادی سے پہلے دلہا دلہن کو نائی کے پاس لازمی کیوں بھیجا جاتا ہے؟ ترکی میں شادی سے پہلے دلہا دلہن کے ساتھ ہونے والی عجیب و غریب رسومات

image

ترکی کے لوگ عام زندگی میں تھوڑے ماڈرن ضرور ہیں لیکن خاص مواقعوں پر اپنے پرانے رسم و رواج کی پابندی کرتے ہیں۔ شادی بھی ایسا موقع ہے جس میں ان کی ایک نہیں کئی پرانی رسومات ہیں جن کو نبھانا ضروری سمجھا جاتا ہے جبکہ کچھ رسومات شادی سے پہلے ہی ادا کردی جاتی ہیں۔

نائی

شادی کے دن صبح دلہا دلہن کو نائی کے ہاں بھیجا جاتا ہے۔ ماڈرن دور میں نائی کی جگہ سیلون نے لے لی ہے البتہ دلہا کا بھی بال اور ناخن کٹوانا ضروری سمجھا جاتا ہے۔ عام طور پر دلہن کو تیار ہونے کے بعد دلہا خود گاڑی چلا کر لینے جاتا ہے۔ کبھی کبھی دلہن آخری بار اپنے والد کے گھر جاتی ہے اور وہاں سے دلہا دلہن دونوں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جاتے ہیں

سونے کا سکہ

شادی سے پہلے دلہن کے گھر مہندی کی رسم بھی ہوتی ہے کسے کینا گیکسی کہا جاتا ہے۔ اس رسم میں دلہے کی ماں دلہن کی ہتھیلی پر سونے کا سکہ رکھتی ہے۔ دکھی گانے بجائے جاتے ہیں اور دلہن کو رلایا جاتا ہے۔ جب دلہن رو لے تو خوشیوں بھرے گیت چلائے جاتے ہیں۔

رسم وعدہ

یہ ایک طرح سے منگنی ہی ہوتی ہے اور اسے سوز کیسمک یعنی وعدہ کہتے ہیں۔ البتہ اس میں کسی خاص طرز کی انگوٹھی کے بجائے سادہ چھلے دلہا دلہن اور دلہن دلہا کو پہناتے ہیں۔ یہ چھلے ایک چاندی کی ٹرے میں رکھ کر لائے جاتے ہیں جس پر سنہری ربن بندھا ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US