کتا نمازیوں کے سامنے آگیا اور پھر ۔۔ ایک شخص نے سڑک پر نماز پڑھتے باپ بیٹے پر جنگلی کتا چھوڑ دیا، ویڈیو مناظر نے سب کو خوفزدہ کر دیا

image

اسلام دشمن عناصر دنیا میں ہر جگہ موجود ہیں جو مسلمانوں کو عبادت کرنا تو دور کی بات ان کا جینا ہر طرح سے مشکل کر دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس طرح کا مواد ہر طرف موجود ہے جس میں دیکھا جاتا ہے کہ نماز پڑھتے مسلمانوں کو تنگ کیا جاتا ہے اور مسجدوں میں گھس کر ان کی نماز میں خلل پیدا کیا جاتا ہے۔ مگر ایسے لوگوں کی اللہ خود حفاظت کرتا ہے جیسا کہ نیچے دی گئی ویڈیو میں آپ دیکھیں گے۔

ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر نماز پڑھتے باپ بیٹے کو خوفزدہ کیا جاتا ہے۔

دو بے رحم شخص نے اُن نماز پڑھتے باپ بیٹوں کے سامنے جنگلی کتا چھوڑ دیا جس کے بعد یوں محسوس ہوا کہ وہ انہیں بے دردی سے حملہ کر کے ان کی جان لے لے گا۔

ویڈیو میں آگے دیکھا جاتا ہے کہ کتا ان نمازیوں کے پاس آکر بھونکنے لگاکہ جیسے وہ انہیں بھنبھوڑ کر رکھ دے گا۔

لیکن نماز پڑھتا شخص اپنی نماز قضا نہیں کرتا اور نہ ہی وہ اٹھ کر بھاگتا ہے بلکہ وہ اپنی عبادت جاری رکھی اور اس کا بیٹا بھی ڈرا سہما باپ سے لپک کر عبادت کررہا ہے۔

کتا ان پر حملہ نہیں کرتا یہ دیکھ کر بہت سے لوگ حیران ہوئے اور کہنے لگے کہ یہ اللہ کا معجزہ ہے کہ ایک جانور نے نمازیوں پر حملہ نہیں کیا۔ مذکورہ ویڈیو کو 2 لاکھ سے زائد افراد یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US