تصویر میں چھپی گڑبڑ کو تلاش کریں۔۔ زیادہ تر لوگ جواب دینے میں ناکام ہوجاتے ہیں

image

تصویر نہیں یہ ایک پہیلی ہے۔ کیا آپ اس تصویر کو دیکھ کر اس میں چھپی گڑبڑ تلاش کرسکتے ہیں؟ سوشل میڈیا کے مطابق تو 80 فیصد لوگوں کو اس تصویر کو صرف سمجھنے میں ہی ایک منٹ لگا ہے۔ اب دیکھتے ہیں آپ کو کتنا وقت لگتا ہے۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ کسی تصویری پہیلی کو دیکھ کر اس میں چھپے سوال کو حل کرنے سے ذہنی مشق بھی ہوجاتی ہے۔ ساتھ ہی یہ عادت آپ کو مشکل وقتوں میں بہترین اور بروقت فیصلے کرنے کی صلاحیت دیتی ہے۔

تصویر کا راز

اگر آپ اس پہیلی کا جواب کا اس تصویر میں چھپی گڑبڑ کو ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں تو ہم آپ کو جواب بتادیتے ہیں۔ اسے دیکھ کر آپ کو لگ رہا ہوگا کہ لمبے بالوں والے آدمی کے ہاتھ میں آئس کریم کی کون ہے جبکہ تھوڑا غور کریں گے تو آپ کو پتا چلے گا کہ آدمی کے ہاتھ میں کون تو ہے لیکن اس کے اوپر آئس کریم موجود نہیں ہے بلکہ ایک فربہ خاتون جو پیچھے کی جانب بیٹھی ہیں لیکن تصویر میں وہ کون کے اوپر رکھی گئی آئس کریم کی طرح دکھائی دے رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US