توٹھ پیسٹ پر لال، نیلے نشان کیوں ہوتے ہیں؟ چند چیزوں میں چھپے ہوئے ایسے راز جنھیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

اکثر چیزوں پر کچھ ایسے نشان موجود ہوتے ہیں جنھیں ہم بار بار دیکھنے پر عادی تو ہوجاتے ہیں لیکن ان پر غور کرنے کی کوشش نہیں کرتے جبکہ وہ نشان ہماری کئی مشکلات کا حل ہوتے ہیں۔

توٹھ پیسٹ پر رنگین نشان

ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب پر ہرے رنگ کا چھوٹا سا نشان موجود تو اس کا مطلب ہے کہ اس میں تمام قدرتی اجزاء موجود ہیں۔ جبکہ ٹیوب کے نیچے کے حصے پر نیلا رنگ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اس میں قدرتی اجزاء کے ساتھ ساتھ کچھ دوائیں بھی شامل ہیں جیسے دانتوں کا درد اور سوجن کم کرنے والی دوا۔ لال رنگ کے نشان کا مطلب مطلب ہے کہ ٹوتھ پیسٹ میں قدرتی اجزاء کے ساتھ ساتھ کچھ کیمیکلز بھی موجود ہیں جبکہ ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب پر کالا رنگ ہو تو اس کا مقصد یہ ہے کہ اس ٹیوب میں صرف کیمیکل ملایا ہوا ہے اور کوئی قدرتی اجزاء شامل نہیں۔

سکے پر نشان

سکے قدیم دور سے استعمال ہوتے آرہے ہیں۔ پہلے زمانے میں سونے اور چاندی کے سکے ہوتے تھے جنھیں پگھلا کر لوگ آسانی سے پیسے کماتے تھے۔ اس وجہ سے سکوں کے گرد نشان بنائے جانے لگے تاکہ اگر ان کی ساخت کو نقصان پہنچ چکا ہو تو لینے والا شخص محتاط ہوجائے۔ اب اگرچہ سونے چاندی کے سکے تو نہیں ہوتے لیکن سکوں کا ڈیزائن وہی چلا آرہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US