نل کے نیچے اتنا چھوٹا بیسن کیوں ہے؟ چند عجیب و غریب چیزیں جن کا مطلب سمجھنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں

image

آج ہم آپ کے لئے منفرد تصاویر کا ایسا خزانہ لے کر آئے ہیں جسے ایک بار کیا کئی بار دیکھنے کے باوجو آپ ان کا مقصد نہیں سمجھ سکیں گے۔ چاہیں تو آزما کر دیکھ لیں

لمبی زبان تو بہت دیکھی ہوگی آج موٹی بھی دیکھ لیں

جی ہاں آج تک آپ نے محاورے میں لمبی زبان کے بارے میں سن رکھا ہوگا لیکن ان صاحب کی زبان لمبی نہیں بلکہ موٹی ہے۔ ان کے چہرے کی ہنسی دیکھ کر انھیں بیمار بھی نہیں کہا جاسکتا۔ شاید یہ قدرت کا کوئی عجوبہ ہے

کیا یہ پرفیکٹ جوتے ہیں؟

دستانے اور انگلیوں والے موزے تو کبھی کبھار نظر آجاتے ہیں مگر انگوٹھے والا یہ جوتا شاید آپ نے ببی ہماری طرح پہلی بار ہی دیکھا ہو

ٹوائلٹ میں آگ ؟

تصویر دیکھ کر تو یہی احساس ہورہا ہے جیسے کموڈ کے اندر آگ دہک رہی ہو مگر ایسا ہر گز نہیں۔ یہ بس استعمال کے وقت خودکار روشنی رکھنے والا کموڈ ہے جس میں عام طور پر سفید یا نیلا بلب لگایا جاتا ہے لیکن نارنجی رنگ سے یہ دہکتی آگ جیسا کموڈ ہی محسوس ہورہا ہے۔

چھوٹا سا دلچسپ بیسن

یہ چھوٹا سا بیسن اپنی طرز کا انوکھا ہی بیسن ہے جسے شاید جگہ کی کمی کی وجہ سے اتنا چھوٹا رکھا گیا ہے۔ البتہ وجہ جو بھی ہو اس میں ہاتھ دھوتے ہوئے کافی احتیاط سے کام لینا پڑے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US