یہ تو اتنا بولتی ہے اس کی زبان بہت لمبی ہوگی
ارے عورتوں کی زبان تو ہوتی ہی لمبی ہے
ارے وہ۔۔۔ اس کو چھوڑو گز بھر لمبی تو اس لڑکی کی زبان ہے
یہ اور اس جیسے کئی جملے آپ نے یقیناً کئی بار سنے ہوں گے جس میں خواتین کو لمبی زبان کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ البتہ آج ہم آپ کو سائنس کی ایسی دلچسپ تحقیق کے بارے میں بتائیں گے جس نے یہ جملے بولنے والے مردوں کے منہ پر تالہ ڈال دیا ہے۔
برائٹ سائیڈ نامی مشہور ویب سائٹ کے مطابق سائنسی تحقیق نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ خواتین کے مقابلے میں مردوں کی زبان زیادہ لمبی ہوتی ہے۔
مرد حضرات کی زبان خواتین سے کتنی لمبی ہوتی ہے؟
مردوں کی زبان 8.5 سینٹی میٹر جبکہ خواتین کی 7.9 سینٹی میٹر لمبی زبان ہوتی ہے۔ امید ہے یہ آرٹیکل پڑھنے کے بعد مرد حضرات اب خواتین کو لمبی زبان کا طعنہ دینا چھوڑ دیں گے.