جب کسی کی ماں اس دنیا سے چلی جاتی ہے تو غم کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ اسے دلاسہ دینا مشکل ہوجاتا ہے۔ معروف یوٹیوبر یاسر شامی کی والدہ کا گزشتہ روز انتقال ہوا جس کے بعد وہ اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے آخری رسومات میں بہت نڈھال دکھائی دیے۔
یاسر شامی والدہ نسرین بی بی 60 سال کی عمر میں دنیا سے چلی گئیں جن سے وہ بہت محبت کرتے تھے۔ ذرئع سے معلوم ہوتا ہے کہ نسرین بی بی گزشتہ 2 سال سے کافی بیمار تھیں۔
یاسر شامی کی اپنی والدہ کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جس میں وہ ان کی گود میں سر رکھ کر سو رہے ہیں۔
ایک پرانے انٹرویو میں یاسر شامی نے اپنی والدہ سے محبت کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ جب میں گھر جاتا ہوں تو وہ مجھے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہیں۔
انہوں نے مرحومہ والدہ سے متعلق ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ پہلے میرے پاس چھوٹی گاڑی ہوا کرتی تھی مگر جب میں نے اپنی والدہ کو نئی گاڑی میں بٹھایا تو انہیں بہت اچھا لگا۔یوٹیوبر یاسر شامی نے بتایا کہ سردیوں کے دن تھے میں نے انہیں گاڑی میں ہیٹر چلا کر دیا جس کے بعد انہوں نے بہت معصومانہ انداز سے کہا کہ پتر یہ گاڑی کبھی نہیں بیچنا۔
یاسر شامی کی والدہ کے جنازے میں کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ وسیم بادامی بھی تعزیت کے لیے یاسر شامی کے گھر پہنچے اور وہاں ان کی قبر پر کھڑے ہوکر نعت خوانی کی جسے سن کر یاسر شامی شدید جذباتی ہوگئے۔
یاسر شامی کی والدہ مرحومہ نے سوگواران میں 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔