پولیس نے میرے بچوں کو مارا اور ۔۔ شیخ رشید کو گرفتار کرنے کے بعد کہاں پہنچا دیا گیا؟

image

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو پولیس نے راولپنڈی سے گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی گرفتاری کی تصدیق ان کے بھتیجے راشد رفیق نے کی ہے۔ راشد نے کہا کہ رات کو ساڑھے 12 بجے شیخ رشید کو پولیس نے گرفتار کیا ان کے گھر سے گرفتار کیا۔

شیخ رشید کے بھتیجے نے بتایا کہ پولیس نے ان کے گھر کے دروازے توڑے ، ملازمین کو زد کوب کیا اور شیخ رشید کے کمرے میں جا کر توڑ پھوڑ مچائی۔

شیخ رشید کو گرفتاری کے بعد تھانہ آبپارہ پہنچایا گیا جہاں میڈیا کی موجودگی میں شیخ رشید نے پولیس اہلکار کو دھکا دیا۔

خود شیخ رشید نے اپنی گرفتاری کے بعد میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے میرے بچوں کو مارا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US