آسمان کی بلندی پر آنکھیں بند کرکے خدا کو یاد کرتا رہا ۔۔ زمین سے ہزاروں فٹ بلندی پر موجود شخص کی قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی دل چھو لینے والی ویڈیو

image

اللہ پاک کا خوبصورت کلام قرآن پاک جب پڑھا جاتا ہے تو دل کو بہت سکون ملتا ہے۔ قرآن کا ہر ایک حروف اللہ اور اس کے رسولﷺ کی یاد دلاتا ہے جس سے ہمارا ایمان تازہ ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز وائرل ہوئیں ہیں جن میں لوگ بہت گہرائی میں جا کر قرآن کی تلاوت کر رہے ہوتے ہیں۔ لیکن اب ایک شخص کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر بہت پسند کی جا رہی ہے جس میں وہ نہ تو کسی گھر میں قرآن کی تلاوت کررہا ہے اور نہ ہی کسی مسجد میں۔

بلکہ بوڑھا شخص آسمان کی ہزاروں فٹ بلندی پر خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص پیرا شوٹ پر موجود ہے اور نیچے پانی اور زمین کا کچھ حصہ دکھائی دے رہا ہے۔ تلاوت کرنے والا شخص کلام میں بہت ڈوب کر اللہ کو یاد کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے جس کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US