نہ دلہن خاموش ہوئی نہ باپ اپنے آنسو روک پایا ۔۔ رخصتی کے وقت باپ اور بیٹی کی ایسی ویڈیو جس نے سب کو جذباتی کردیا

image

بیٹی کی رخصتی کا وقت والدین خاص طور پر باپ کے لیے ایک انتہائی غمگین اور ساتھ میں خوشی کا بھی موقع ہوتا ہے کہ وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتا۔

باپ جو بیٹی کی پیدائش سے لے کر دلہن بننے تک اس کا محافظ بن کر اس کا خیال رکھتا ہے وہ خود اپنی بیٹی کو غیر کے حوالے کرتا ہے۔

ایک ایسی رلا دینے والی رخصتی کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر دیکھی اور پسند کی جا رہی ہے جس میں ایک باپ اپنی دلہن بیٹی کو رخصت کرتے وقت اس قدر جذباتی ہوجاتا ہے کہ وہاں موجود مہمان انہیں خاموش کروانے اسٹیج پر آجاتے ہیں۔

شادی کی تقریب کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹی بھی اپنے والد کو روتا دیکھ کر اشکبار ہوجاتی ہے۔

دل کو افسردہ کردینے والی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی لوگ دیکھ چکے ہیں اور پسند کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US