بھوت پریت تو صرف کہانیوں تک ہی محدود ہوتے ہیں مگر جنات کا ضرور حقیقت سے تعلق ہے جو اکثر سی سی ٹی وی کیمرے میں اپنی معمولی جھلک دکھا دیتے ہیں۔
ایک سی سی ٹی وی ویڈیو جو اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے اس میں کچھ ایسا خوفناک دیکھا گیا جسے دیکھ کر کسی کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی کمرے میں سو رہا ہے اور کیمرہ پورے کمرے کی فوٹیج کو لائیو دکھا رہا ہے۔اچانک دیکھا جا تا ہے کہ آدمی کے پبستر کے پیچھے ایک چکور کھڑکی سے کوئی سوتے آدمی کو چپکے سے گھور کر مستقل دیکھ رہا ہوتا ہے۔ کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کون ہوتا ہے۔ بہت سے لوگوں کو کہنا ہے کہ یہ پیچھے سے کوئی شرارت کر رہا ہے۔
غور سے اس مخلوق کو دیکھیں تو اس کا چہرہ سفید جبکہ باقی کا حصہ سیاہ نظر آرہا ہے۔ آدمی کے برابر میں موجود کھڑکی پر پردہ بھی ڈلا ہے لیکن تھوڑی دیر بعد وہ اپنے آپ کھسک کر کھل جاتا ہے۔
پراسرار مخلوق مستقل سوتے شخص کو پریشان کر رہی ہے اور اس کے اوپر سے چادر بھی ہٹا دیتی ہے جس سے آدمی کی نیند خراب ہوجاتی ہے۔
آگے اس آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہے دیکھئے نیچے دی گئی ویڈیوآخر تک۔