سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق ایسی کئی معلومات موجود ہیں، جو کہ سب کو حیران تو کر ہی دیتی ہیں، جبکہ افسردہ بھی کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسی ہی مشہور شخصیات سے متعلق بتائیں گے۔
مراد سعید:
مشہور سیاستدان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید اگرچہ اپنے جذباتی انداز اور خوبصورتی کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، تاہم ان کی زندگی میں پیش آنے والا ایک واقعہ ایسا بھی تھا، جس نے ان کی زندگی بدل دی۔
2008 میں ایک مارٹر شیل کی وجہ سے مراد سعید کا گھر بھی تباہ ہوا تھا، جبکہ والدہ اور بھائی بھی شدید زخمی ہوئے، والدہ کے چہرے پر موجود بیٹے سے برداشت نہیں ہو رہی تھی، اس سب میں مراد سعید مزید مضبوط اور حوصلہ مند بن کر ابھرے۔
جبکہ آج سیاست میں رہ کر بھی وہ نہ صرف اسی حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہیں، بلکہ جرات اور بہادری کی بھی اعلیٰ مثال بن کر ابھر رہے ہیں۔
مریم نواز:
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اپنے کی وجہ سے کافی توجہ حاصل کر چکی ہیں، جبکہ ان کے شعلہ بیانی بھی صارفین کی خوب توجہ حاصل کرتی ہیں۔
لیکن وہ وقت جب نواز شریف جیل میں تھے تو ان کی اہلیہ کلثوم نواز اور بیٹی مریم نواز نے والد کو خوب سپورٹ کیا، نہ صرف سپورٹ کیا بلکہ خود بھی سیاست میں آ گئیں۔
سروج خان:
بھارتی کوریوگرافر سروج خان اگرچہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھیں، تاہم وہ اسلام اور مسلمانوں سے کافی متاثر تھیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی مرحومہ بیٹی بھی ان کے خواب میں آیا کرتی تھی، مرحومہ بیٹی مسجد سے ماں کو آوازیں دیا کرتی تھی۔
ہر خواب میں بیٹی کا آنا سروج خان کو عجیب سے کشمکش میں مبتلا کر رہا تھا جو کہ بالآخر اس بات پر آ کر اختتام پزیر ہوا کہ سروج خان نے اسلام ہی قبول کر لیا۔
مسلمان ہونے کے بعد انہیں ایک ایسا احساس ہو رہا تھا، جو کہ انہیں اطمینان بخش رہا تھا۔
فواد چوہدری:
سابق وزیر اطلاعات اور سائنس فواد چوہدری بھی سب کی توجہ حاصل کرنا خوب جانتے ہیں، تاہم حال ہی میں ان کی گرفتاری دھکم پیل میں وہ اپنی بیٹیوں کو خوب یاد کرتے دکھائی دیے۔
اگرچہ وہ پُر اعتماد شخصیت کے مالک ہیں، مگر اپنی غیر موجودگی میں چھوٹی بیٹیوں کا خیال انہیں خوف میں مبتلا کر رہا تھا، یہی وجہ تھی کہ پہلی بار ٹی وی پروگرام میں وہ اپنی اولاد کا سوچ کر رو پڑے تھے، کیونکہ اس سے پہلے انہیں کبھی روتے ہوئے نہیں دیکھا گیا تھا۔
انجیلنا جولی:
انجیلنا جولی اس وقت سہم کر رہی گئی تھیں، جب ایک بوڑھی خاتون جو کہ ظلم و ستم کا شکار تھی جس کے بچے انتقال کر گئے تھے اور پوتے پوتیاں موجود تھے، وہ رو رہی تھی، اداکارہ بھی حالت زار دیکھ کر رونے لگی۔
جس پر بوڑھی خاتون نے کہا کہ میں چاہتی ہوں آپ رو مت، بلکہ میری مدد کریں۔ یہ لمحہ یاد کرتے ہوئے اداکارہ رو دی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس دن سے لے کر آج تک انجیلنا جولی فلاحی اور سماجی کاموں میں اپنا حصہ ڈالتی دکھائی دیتی ہیں۔
ریکھا:
مشہور اداکارہ ریکھا کی زندگی میں تبدیل ہو کر رہ گئی تھی جب ان کی شادی امیتابھ سے نہ ہوئی تو 1990 میں ریکھا کی شادی مکیش اگروال سے ہوئی تھی جو کہ کچھ عرصہ ہی چلی، جس کے بعد ریکھا بیوہ ہو گئیں۔
امیتابھ کا پیار اور شوہر کی جدائی نے ریکھا جو بالکل بدل کر رکھ دیا تھا، جس کے بعد اپنے آپ کو سب سے الگ اور منفرد تو سمجھتی ہی ہیں، تاہم بناؤ سنگھار کی بنا پر بھی سب کی توجہ خوب حاصل کر لیتی ہیں۔