ترکیہ میں رات گئے آنے والے زلزلے نے تباہی مچا دی ہے، 7 اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے نے جہاں عمارتوں کو لرزا کر رکھ دیا ہے وہیں، ہزاروں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
زلزلہ کوہ پیماؤں کے مطابق 7 اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے کا مرکز ترکیہ کا شہر انقرہ اور دیارباکر تھا، جہاں شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
زلزلے کی شدت نہ صرف ترکی بلکہ شام میں بھی محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے شدید متاثر ترکی ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ بی بی زینب کے مزار کو، جو کہ دمشق میں موجود ہے، زلزلے کی وجہ سے متاثر ہو رہا ہے، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
دوسری جانب ترکیہ کی ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلہ کس طرح آیا اور کیسے ترکیہ کے علاقوں کو شدید متاثر کر گیا۔
جبکہ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات کے اندھیرے میں آنے والا زلزلہ عمارتوں کو ہلا رہا ہے۔